پاکپتن اکرام حسین شاہ
پاکپتن میں پولیس کی وردی کا غیر مجاز استعمال کرنے پر شمائلہ نامی ٹک ٹاکر لڑکی کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا، جس کے بعد پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمہ شمائلہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سرکاری وردی یا سرکاری شناخت کی نقل بنا کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانا قانوناً جرم ہے اور اس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔


