سیالکوٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو۔
پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ رنگ رلیاں مناتے ہوئےدوخواتین سمیت چار افرادگرفتار،اشتہاری فرارہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے تھانہ آگوکی کے سب انسپکٹر عابد حسین نے ایک اشتہاری ملزم کی مخبری ہونے پر اطلاع پولیس ٹیم اور لیڈی کانسٹیبل سحر بتول کے ہمراہ نول موڑ پر عرفان کے مکان پر چھاپہ مارا جس میں اشتہاری ملزم موجود تھا جبکہ کمرے میں دو عورتیں اور دو مرد رنگ رلیاں منا رہے تھے۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر شور کرنے لگے پولیس اگئی ہے بھاگ جاؤ اشتہاری ملزم فرار ہو گیا جبکہ آسیہ زوجہ عرفان رہائشی نول موڑ اور نمرہ شہزادی دختر محمود احمد رہائشی حمید کالونی سمبڑیال ایاز رہائشی ننگل اور عرفان ولد اللہ رکھا رنگ رلیاں مناتے ہوتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔پولیس تھانہ آگوکی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

