بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
نیشنل اسپتال کوئٹہ میں ایک غیر معمولی اور خوش آئند طبی کامیابی سامنے آئی ہے، جہاں کامیاب آپریشن کے ذریعے ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈلیوری ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر زاہدہ کاکڑ کی زیرِ نگرانی انجام دی گئی۔ نومولود بچوں میں تین بچیاں اور دو بچے شامل ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹر زاہدہ کاکڑ اور طبی ٹیم کی بروقت مہارت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور مربوط کوششوں کے باعث آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔ والدہ اور پانچوں نومولود مکمل طور پر صحت مند ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والدہ اور بچوں کو خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں انہیں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اہلِ خانہ، اسپتال انتظامیہ اور شہریوں نے اس کامیاب آپریشن پر ڈاکٹر زاہدہ کاکڑ اور پوری طبی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے کوئٹہ نیشنل اسپتال کی ایک اہم طبی کامیابی قرار دیا ہے۔


