سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر منگل کے روز ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے اسسٹنٹ کمشنر رانا صفدر اور مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیالکوٹ فیصل شہزاد کے ہمراہ بارش کے دوران ڈیفنس روڈ کا دورہ کیا۔دورہ کے دوران بارش کے باعث نکاسیٔ آب کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، فیلڈ میں جاری آپریشن کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ عملے کو بارش کے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ واسا سیالکوٹ کی تمام ٹیمیں مون سون کے دوران 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں اور شہریوں کو بہتر نکاسیٔ آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور انداز میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

