خانیوال رانا فیصل سے
خانیوال کے علاقے میاں چنوں کے نواحی گاؤں 42/15- میں خواجہ سرا پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم وجوہات پر ملزمان نے میاں چنوں ٹول پلازہ کے قریب خواجہ سرا پر فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر میاں چنوں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور زخمی خواجہ سرا کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے زخمی خواجہ سرا کے والد کی مدعیت میں اقدامِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی ہدایات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


