کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نجی سوسائٹی سے اغوا ہونے والا دو سالہ بچہ اذان بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بچے کے والد عبد الوہاب نے اپنے بیٹے کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دو سالہ اذان کو گھارو کے علاقے سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔
والد عبد الوہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ الحمدللہ میرا بیٹا اذان بحفاظت مل گیا ہے، اسے گھارو سے بازیاب کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد سے ڈھائی سالہ بچہ اذان اغوا، موٹرسائیکل سوار ملزم کی فوٹیج سامنے آ گئی
یاد رہے کہ دو سالہ اذان کو کراچی کے علاقے منگھوپیر میں واقع ایک نجی سوسائٹی سے اغوا کر لیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔

