Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جعلی ،غیر قانونی اشیا فروخت کرنے پر علی ایکسپریس پر ریکارڈ 550 ملین یورو کا جرمانہ

      پاکستانی فری لانسرز کا شاندار کارنامہ؛ تین سال میں کتنے ارب ڈالر کمائے؟

      اینڈرائیڈ 16 سیکیورٹی خامی کی نشاندہی، گوگل کی تصدیق

      چیٹ جی پی ٹی برانڈڈ باسکٹ بال ایک دن کے اندر فروخت

      پنجاب میں اے آئی انقلاب کا آغاز؛ علی ڈار کا شنگھائی میں ہواوے ریسرچ سینٹر کا اہم دورہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’بحرین میں امیزن کا ڈیٹا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا‘، آئی آر جی سی کا دعویٰ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ایران کی اسلامک ریولوشنری گارڈ کارپس (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکہ کی جانب سے جنوبی ایران میں زیر تعمیر دارخوین جوہری مرکز پر کیے گئے حملے کے جواب میں بحرین میں امریکی کمپنی امیزن کے مرکزی ڈیٹا انفراسٹرکچر کو میزائل حملے میں تباہ کر دیا ہے۔ آئی آر جی سی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے ’فارس نیوز ایجنسی‘ نے بتایا کہ اس مہم میں کئی کروز میزائلوں کا استعمال کیا گیا، جنہوں نے بحرین میں واقع امیزن کے مرکزی ڈیٹا انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔

    ایرانی افسران کے مطابق جنوبی ایران میں واقع زیر تعمیر دارخوین جوہری مرکز کو پیر کو امریکی فوجی حملے میں نقصان پہنچا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ یہ مرکز بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے نگرانی کے نظام کے تحت تھا۔ آئی آر جی سی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایرواسپیس فورس نے اردن میں ایک امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے دوران ایک میزائل ڈیفنس رڈار سسٹم کو تباہ کر دیا اور ایک محفوظ ایئر کرافٹ شیلٹر میں موجود ایف-15 جنگی طیارے کو بھی نقصان پہنچایا۔

    اپنے بیان میں آئی آر جی سی نے خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کے خلاف مزید وسیع تر میزائل اور ڈرون حملوں کی وارننگ دی ہے۔ تنظیم نے امریکی فوج سے خطہ چھوڑنے کی اپیل کی ہے، تاکہ آگے ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے۔ ایک دیگر بیان میں آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر امریکی ایئر ڈیفنس سے منسلک کئی اہم سسٹم کو نشانہ بنایا۔ اس میں ارلی وارننگ راڈار، میزائل ڈیفنس رڈار سسٹم، اے این/ایف پی ایس-117 راڈار، پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم اور امریکی فضائی دفاعی آپریشنز کو مدد فراہم کرنے والے سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ آئی آر جی سی نے کہا کہ ان رڈار نظاموں کو ناکارہ بنانے کے بعد اب دشمن کو ڈرون اور میزائلوں کے مزید فیصلہ کن اور زیادہ تباہ کن حملوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

    Related Posts

    مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی زبردست نعرے بازی ،لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

    جون میں گھریلو فضائی سفر میں 12 فیصد کمی، ہندوستانی ایئرلائن کمپنیوں کے لیے تشویش کی گھنٹی

    مقبول خبریں

    مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل رات سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان

    اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی زبردست نعرے بازی ،لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

    جون میں گھریلو فضائی سفر میں 12 فیصد کمی، ہندوستانی ایئرلائن کمپنیوں کے لیے تشویش کی گھنٹی

    حراست میں لیے گئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی رہا، پارلیمنٹ میں طلبہ کے معاملے کو دوبارہ اٹھانے کا اعلان

    ’بحرین میں امیزن کا ڈیٹا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا‘، آئی آر جی سی کا دعویٰ

    بلاگ

    شدید بارشیں ،سیلاب کا امکان اوراحتیاطی تدابیر

      پولٹری فارمنگ کے ذریعے دیہی خواتین کو بااختیار بنانا

    اور:-شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.