کراچی: نیا ناظم آباد سے ڈھائی سالہ معصوم بچہ اذان گزشتہ رات مبینہ طور پر اغوا ہو گیا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس اور سوگ کی فضا قائم ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل سوار شخص معصوم بچے کو بہلا پھسلا کر یا زبردستی علاقے سے باہر لے کر جا رہا ہے۔ واقعے کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دے دی گئی ہے، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال بچے کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا ہے۔ غمزدہ خاندان نے پولیس کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچے کی تلاش میں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

