Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پڑھے لکھے نوکریوں سے محروم، سنگین مقدمات میں ملوث افراد کی بھرتیوں پر وزیراعلیٰ کا تحقیقات کا حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر : اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
    پنجاب حکومت کے فلیگ شپ منصوبے "ستھرا پنجاب” میں بھرتیوں کے نام پر ایک ایسا ہولناک اسکینڈل سامنے آیا ہے جس نے سیکیورٹی اداروں اور حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ ایک طرف ڈگری ہولڈر، باشعور اور پڑھے لکھے نوجوان ایک معمولی نوکری کے لیے بھی "کریکٹر سرٹیفکیٹ” بنوانے کی خاطر دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیں، تو دوسری طرف سنگین ترین جرائم میں ملوث چوروں، ڈاکوؤں، اور خواتین و بچوں سے غیر اخلاقی حرکات کرنے والوں کو بغیر کسی سیکیورٹی کلیئرنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کے "ستھرا پنجاب” میں دھڑا دھڑ بھرتی کر لیا گیا ہے۔ اس سنگین لاپرواہی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکیورٹی اداروں (سی سی ڈی) کے ریڈار سے بچنے کے لیے ان مجرموں نے "ستھرا پنجاب” کو اپنی محفوظ ترین پناہ گاہ بنا لیا ہے۔ ​حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پولیس ناکوں پر عام شہریوں کو روک کر ان کے شناختی کارڈ اور ریکارڈ تو چیک کرتی ہے، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناک کے بالکل نیچے یہ خطرناک مجرم سرکاری وردیاں پہن کر اور سرکاری گاڑیوں میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ سرکاری پروٹوکول اور وردی کی وجہ سے نہ تو کوئی ان پر شک کرتا ہے اور نہ ہی ان کا شناختی کارڈ چیک کیا جاتا ہے، کیونکہ شناختی کارڈ چیک کرنے کی صورت میں ان کا بھیانک مجرمانہ ریکارڈ فوری سامنے آ سکتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا سنسنی خیز اعتراف سامنے آیا ہے کہ "یہ وہ ہارڈ کور مجرمان ہیں جن کا پورا کریمنل ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے، لیکن چونکہ اب یہ سرکاری چھتری تلے آ چکے ہیں، اس لیے انہیں کوئی ہاتھ ڈالنے کی ہمت نہیں کر پا رہا۔”
    ​”بے نقاب نیوز” کو حاصل ہونے والی مصدقہ معلومات کے مطابق، جنوبی پنجاب اس مجرمانہ نیٹ ورک کا سب سے بڑا گڑھ بن چکا ہے، جہاں صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں ساڑھے تین ہزار سے زائد خطرناک ترین ملزمان "سرکاری وردی” پہن کر پناہ لیے ہوئے ہیں اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ماہانہ تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھرتی ہونے والے ان سنگین مجرموں کے چونکا دینے والے اعدادوشمار کے مطابق، صرف لاہور میں 800 ملزمان ستھرا پنجاب میں بھرتی ہوئے، جبکہ دیگر اضلاع میں وہاڑی سے 250، بہاولنگر سے 167، ساہیوال سے 123، قصور سے 111، لودھراں سے 110، خوشاب سے 100، بہاولپور سے 90، فیصل آباد سے 60، گوجرانوالہ سے 36 اور راولپنڈی سے 13 ہارڈ کور مجرم اس منصوبے کا حصہ بن چکے ہیں۔
    ​اس تہلکہ خیز انکشاف کے بعد سیکیورٹی اور انتظامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے معاملے کی سنگینی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں کو جامع تحقیقات اور تفصیلی رپورٹ فوری پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس تحقیقات کا بنیادی مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ بھرتیوں کے دوران سیکیورٹی جانچ اور پولیس تصدیق کے عمل کو کس کے اشارے پر پسِ پشت ڈالا گیا، اور اس لاپرواہی کے ذمہ دار انتظامی افسران کا تعین کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا سی سی ڈی اور اعلیٰ پولیس حکام ان سرکاری وردی پوش مجرموں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا یہ مجرم قانون کا مذاق اڑاتے رہیں گے۔

    Related Posts

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    پنجاب پولیس؛ احتساب کا نیا دور؟ اب SHO سے DPOs تک جواب دہ۔ سول بیوروکریسی کے احتساب کا بھی مطالبہ

    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نمیبیا نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو18رنزسے شکست دے دی

    مقبول خبریں

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، نمیبیا نے مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو18رنزسے شکست دے دی

    حکومت مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہے، غوث محمد  نیازی

    پنجاب میں مون سون بارشوں کے 8ویں اسپیل کا الرٹ

    نیپال، سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 550 سے زیادہ،1000 تاحال لاپتہ

    بلاگ

    ”بے زبانوں کی فریاد سنی گئی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    پنجاب پولیس؛ احتساب کا نیا دور؟ اب SHO سے DPOs تک جواب دہ۔ سول بیوروکریسی کے احتساب کا بھی مطالبہ

    راحیلہ راجہ: قلم، صحافت اور خدمتِ خلق کا روشن حوالہ

    ناو بانڈہ شینگاڑہ براول، قدرتی حسن میں مری سے دو قدم آگے

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.