راولپنڈی: پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری ہے۔
Leading from the Front – IG FC N Maj Gen Atif Mujtaba 🫶🏻🇵🇰
– During 'Ops Shaban' ☠️ #Pakarmy #pmt #Balochistan #ispr pic.twitter.com/JXckIbd6WI
— Pak Military Things (@PakMilitary132) July 15, 2026
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی فتنہ الخوارج کیخلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں، خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، تاہم سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔
آئی جی ایف سی (نارتھ) نے انسدادِ دہشت گردی کے حالیہ سخت آپریشنز کے دوران نہ صرف کمانڈ سنبھالی بلکہ خود میدانِ عمل میں موجود رہ کر آپریشنل حکمت عملی کی نگرانی کی۔ ذرائع کے مطابق، آئی جی ایف سی نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا اور انہیں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے واضح ہدایات جاری کیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، جبکہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہوگئی ہے، پانچ جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور 126 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا

