سیالکوٹ،(سلیم احمد اعوان شیخو)
تھانہ سول لائن سیالکوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ کہ ون ویلنگ، ریسنگ، سٹنٹ بازی اور سڑکوں پر ہلڑبازی جیسے خطرناک اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، کیونکہ یہ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ راہگیروں اور دیگر شہریوں کی جان و مال کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔

