پاکپتن ٔبیورورپورٹ
اینٹی کرپشن کی کامیاب کارروائی، محکمہ انہار کا اہلکار غلام فرید مبینہ طور پر 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا۔
اینٹی کرپشن نے علاقہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی محکمہ انہار میں مبینہ رشوت ستانی کے خلاف ٹریپ ریڈ کرتے ہوئے اہلکار غلام فرید کو ایک شہری سے 15 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، اور نشان زدہ کرنسی نوٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔ اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا، سرکل انچارج اینٹی کرپشن کاشف ہاشمی کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن کی ہدایت کے مطابق کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی..

