منچن آباد:(راشد ڈھڈی)

منچن آباد اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد جام محمد اسلم نے مقامی بس اسٹینڈ کا اچانک دورہ کرکے مختلف ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے کرایوں، روٹ پرمٹس اور سرکاری کرایہ ناموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مسافروں سے بھی کرایوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ مقررہ سرکاری کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں تمام گاڑیوں میں نمایاں جگہ پر کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی

