سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
مردم شماری کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی آبادی کی تفصیل یوں ہے۔پاکستان کی سرکاری مردم شماری (7ویں مردم شماری و خانہ و مردم شماری 2023، کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی کل آبادی 44,99,394 افراد ہے، یعنی تقریبا 45 لاکھ لوگ ضلع سیالکوٹ میں رہتے ہیں۔ مردم شماری کے مطابق ضلع سیالکوٹ کی دیہی آبادی 30,17,426 افراد جبکہ شہری آبادی 14,81,968 افراد پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ شہر کی آبادی شہر اور کینٹونمنٹ کو شامل کرکے تقریبا 9 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔ سیالکوٹ اربن ایریا تقریبا 9 لاکھ سے مراد صرف شہر اور کینٹونمنٹ کا علاقہ ہے، جبکہ پورا ضلع سیالکوٹ شہر، دیہات اور دیگر علاقوں کو ملا کر تقریبا 45 لاکھ آبادی رکھتا ہے۔بڑے شہروں اور آبادی کی فہرست دیکھی جائے تو سیالکوٹ پاکستان کا تقریبا 12 واں بڑا شہر ہے۔

