کوہاٹ :خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے مالگین میں شدید بارش اور طوفان کے باعث ایک رہائشی مکان گر گیا، ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے دب کر 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں ابتدائی طبی امداد دے کر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
بارش ،طوفان سے مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر خواتین بچوں سمیت 10 جاں بحق

