Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مریم نواز شریف کی پرتگالی سفیر سے ملاقات: تجارت، زراعت اور لائیوسٹاک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوز نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارت، زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرتگالی کمپنیوں کو پنجاب میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی خصوصی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ کاروباری تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے "پاکستان-پرتگال بزنس فورم” قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، لاہور اور لزبن کو "سسٹر سٹی” (Sister City) کا درجہ دے کر ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان تعلقات میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے فارماسیوٹیکل، توانائی، آبی وسائل، ہیلتھ اور ڈیجیٹل جدت کے شعبوں میں پرتگال کی مہارت سے استفادہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ مریم نواز شریف نے پرتگالی فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی پاکستان میں مقبولیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں اور ثقافتی تبادلوں سے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے۔
    پرتگالی سفیر پالو ڈومینگوز نے پاکستان، خصوصاً لاہور کے پکوانوں اور یہاں کے عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی اور تعمیری کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ پرتگالی سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پرتگال میں پاکستانی تاجروں کو سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں گے۔
    پرتگالی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پہلے سرکاری کینسر ہسپتال کے قیام اور صوبے میں صحت کے شعبے میں کیے گئے ریکارڈ اقدامات پر مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے اختتام پر پرتگالی سفیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پرتگال کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔

    Related Posts

    شرح سود کم ہونے سے اسٹیٹ بینک کے سالانہ منافع میں 509 ارب روپے سے زائد کی کمی

    ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  بڑھ گئے

    سعودی عرب،شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، مکہ سمیت کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ

    مقبول خبریں

    شرح سود کم ہونے سے اسٹیٹ بینک کے سالانہ منافع میں 509 ارب روپے سے زائد کی کمی

    ہزاروں مسلمانوں کا قاتل  حراست میں سسک سسک کر مرگیا

    ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر  بڑھ گئے

    بیوی کا افیئر پکڑنے والا شوہر، خود بھی عجیب مشکل میں پھنس گیا

    امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 11 پیسے کمزور، 95.55 روپے پر بند

    بلاگ

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    ڈاکٹر ثمینہ گل کی شعری کتاب ’’زمین کا مذہب‘‘ کے بارے ڈاکٹر مقصود جعفری کا تبصرہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.