سرینگر / اننت ناگ:ویب ڈیسک
مقبوضہ جموں و کشمیر کے سینئر سیاستدان، سابق وزیر اور اننت ناگ اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے رکن اسمبلی (ایم ایل اے) پیرزادہ محمد سعید مختصر علالت کے بعد 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پورے خطے، بالخصوص جنوبی کشمیر کے سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق پیرزادہ محمد سعید گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور زیرِ علاج رہنے کے بعد آج انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی وفات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، سماجی تنظیموں اور عوام کی بڑی تعداد نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔


