Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر: نفیس احمد آرائیں

     جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

     

    موسمِ سرما قدرت کی خوبصورت نعمتوں میں سے ایک ہے، جو ٹھنڈی ہواؤں، دھند، گرم ملبوسات، خشک میوہ جات اور خوبصورت روایات کے ساتھ آتا ہے۔ سردیوں کی صبح کی دھوپ، گرم چائے اور اہلِ خانہ کے ساتھ بیٹھنے کی محفلیں اس موسم کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیتی ہیں، لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ان خوشیوں کو بھی عام آدمی کے لیے مشکل بنا دیا ہے۔

    ملک بھر کی طرح سندھ اور خصوصاً نواب شاہ میں بھی سردیوں کی آمد کے ساتھ گرم کپڑوں، جیکٹس، سویٹروں، جوتوں اور خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ لنڈا بازار، جو کبھی غریبوں کے لیے سستے گرم کپڑوں کا سہارا ہوا کرتے تھے، وہاں بھی قیمتیں عام شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب مونگ پھلی، بادام، اخروٹ، پستہ اور دیگر خشک میوہ جات بھی مہنگائی کے باعث عام خاندانوں کی پہنچ سے دور ہیں۔ صاحبِ حیثیت افراد تو سردیوں کی تمام سہولیات حاصل کر لیتے ہیں، لیکن فٹ پاتھوں، جھونپڑیوں اور کچے مکانات میں رہنے والے غریب خاندانوں کے لیے سرد راتیں گزارنا کسی امتحان سے کم نہیں۔

    ایسے حالات میں حکومتِ پاکستان اور حکومتِ سندھ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ بالخصوص ضلعی انتظامیہ شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) کو چاہیے کہ وہ شہر کے بازاروں میں گرم ملبوسات، جوتوں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کرے اور مستحق افراد کی مدد کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔

    نواب شاہ انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات کو بھی چاہیے کہ وہ سرد موسم کے پیشِ نظر غریب خاندانوں میں کمبل، گرم کپڑے اور جوتے تقسیم کرنے کے لیے خصوصی مہم شروع کریں، تاکہ کوئی بھی مستحق شہری سردی کی شدت سے بے سہارا نہ رہے۔ خصوصاً بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جائے۔

    موسمِ سرما ہمیں صرف گرم لباس پہننے کا نہیں بلکہ دوسروں کے دکھ درد محسوس کرنے کا درس بھی دیتا ہے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ سردی امیر اور غریب دونوں کے لیے یکساں ہوتی ہے، مگر اس سے بچاؤ کے وسائل ہر کسی کو یکساں میسر نہیں۔

    آخر میں حکومتِ پاکستان، حکومتِ سندھ اور نواب شاہ کی ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور مستحق خاندانوں کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، کیونکہ کسی ضرورت مند کو گرم کپڑا اور کمبل فراہم کرنا صرف امداد نہیں بلکہ انسانیت کی حقیقی خدمت ہے۔

    Related Posts

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    مقبول خبریں

    ویمنز کالج ہاسٹل میں سنسنی، باتھ روم سے نومولود کی لاش برآمد؛ تفتیش میں طالبہ نے سچائی کا اعتراف کر لیا

    نیتن یاہو کو وزارتِ عظمیٰ سے روکنے کی مجوزہ شق پر کنیسٹ میں کشمکش، مقدمے میں اہم موڑ

    آئین ملک کی روح اور ناانصافی کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے: راہل گاندھی

      پاکستان کے 10 پراسرار مقامات  

    2020 کے بعد امریکی جاب مارکیٹ سکڑ گئی، لاکھوں گریجویٹ نوجوان بے روزگار

    بلاگ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.