Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      طبی دنیا میں بڑا انقلاب؛ پولن اور غذائی الرجی کے خلاف دنیا کی پہلی ریکومبیننٹ ویکسین ’الرجارڈا‘ کا استعمال شروع ، 30 کے بجائے صرف 5 انجیکشنز کا کورس

      ایلن مسک نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کی جنگ کو خلا تک پہنچا دیا، امریکا میں اسٹار مائنڈ پروگرام منظور

      امریکہ،چینی ٹیک کمپنی ’ہواوے‘  کاروباری راز چرانے سمیت 12 میں سے 10 الزامات میں قصوروار قرار!

      خبردار، مائیکروسافٹ کا ’’کوڈ ریڈ’’ جاری

      پاکستان میں استعمال شدہ اسمارٹ فونز کی درآمدات میں 6,760 فیصد ہوشربا اضافہ؛ مقامی موبائل انڈسٹری کی بقاء خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     تحریر: راجہ نورالٰہی عاطف

     جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

     

    کچھ کامیابیاں صرف کسی ایک فرد کی زندگی کا سرمایہ نہیں ہوتیں بلکہ پوری قوم کے لیے فخر، اعزاز اور تاریخ کا روشن باب بن جاتی ہیں۔ کچھ شخصیات اپنی غیرمعمولی صلاحیتوں، عزمِ مصمم، محنت اور بلند حوصلے سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ اپنے شہر، صوبے اور ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک قابلِ فخر شخصیت نامور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی ہیں، جنہوں نے چین کے خلائی مشن میں پاکستان کے پہلے خلاباز کی حیثیت سے شرکت کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔ سرگودھا کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے اس باصلاحیت سپوت کی کامیابی پوری پاکستانی قوم کے لیے مسرت، فخر اور اعزاز کا باعث ہے۔
    سرگودھا کی دھرتی ہمیشہ سے باصلاحیت، محنتی، جفاکش اور بلند کردار شخصیات کو جنم دیتی آئی ہے۔ اس سرزمین کے فرزندوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ تاہم نامور خلا باز محمد ذیشان علی کی یہ کامیابی اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد اور تاریخی اہمیت کی حامل ہے کہ سرگودھا کا ایک سپوت زمین کی فضاؤں سے نکل کر خلا کی وسعتوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔
    محمد ذیشان علی کا چین کے شینژو 24 خلائی مشن کے لیے انتخاب محض ایک فرد کی کامیابی نہیں بلکہ پاکستان کی سائنسی، تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف بھی ہے۔ انہوں نے سخت تربیت، غیرمعمولی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا۔ چین میں خلائی تربیت کے مختلف مراحل کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد انہیں اس تاریخی مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ 25 نومبر 2026ء کو خلائی پرواز کے بعد وہ چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیرملکی خلاباز بھی بن گئے۔ یہ اعزاز پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    یہ کامیابی اس حقیقت کی بھی عکاس ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب مواقع، جدید تعلیم، سائنسی تربیت اور آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ اگر ہمارے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آئیں تو وہ دنیا کے کسی بھی میدان میں اپنی قابلیت اور محنت سے نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔
    محمد ذیشان علی کی کامیابی بالخصوص نئی نسل کے لیے ایک روشن مثال اور قابلِ تقلید پیغام ہے۔ ان کا خلائی سفر نوجوانوں کو یہ سبق دیتا ہے کہ خواب ہمیشہ بلند دیکھنے چاہییں اور ان خوابوں کی تعبیر کے لیے مسلسل محنت، لگن، نظم و ضبط اور عزم و حوصلے سے کام لینا چاہیے۔ آسمان کی بلندیوں کو چھونا ناممکن نہیں، بشرطیکہ انسان اپنے مقصد سے مخلص ہو اور کامیابی کے حصول کے لیے بھرپور جدوجہد کرے۔
    اس تاریخی کامیابی کا ایک اہم پہلو پاکستان اور چین کے دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان خلائی تحقیق اور سائنسی تعاون کا یہ نیا سنگِ میل مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق اور خلائی علوم کے فروغ کے لیے نئے امکانات پیدا کرے گا۔ محمد ذیشان علی کی اس مشن میں شرکت نے دونوں ممالک کی دوستی کو ایک نئی جہت عطا کی ہے۔
    یقیناً سرگودھا کے عوام کے لیے یہ لمحہ دوچند خوشی کا باعث ہے کہ ان کی دھرتی کا ایک قابلِ فخر فرزند آج پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے۔ عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں میں اس تاریخی کامیابی کو قومی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ایسے قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کریں، ان کی کامیابیوں کو نئی نسل تک پہنچائیں اور ان کی جدوجہد کو نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ بنائیں۔
    ہمیں امید ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے قابل فخر سپوت نامور خلا باز محمد ذیشان علی اپنی پیشہ ورانہ مہارت، قابلیت اور جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ اس خلائی مشن میں پاکستان کی بہترین نمائندگی کریں گے اور ان کی یہ کامیابی مستقبل میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے علم و تحقیق کے نئے دروازے کھولنے کا ذریعہ بنے گی۔
    راقم الحروف محمد ذیشان علی، ان کے اہلِ خانہ، پاک فضائیہ، سپارکو اور پوری پاکستانی قوم کو اس عظیم تاریخی کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے مشن میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، صحت و سلامتی کے ساتھ وطن واپس لائے اور پاکستان کو سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید ترقی و سربلندی نصیب فرمائے۔ آمین!
    سلام ہے سرگودھا کے اس شاہین کو جس نے خلا کی وسعتوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند کر دیا۔

    Related Posts

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    مقبول خبریں

    ‘کنگ’ نہ ‘ماتربھومی’، شردھا کپور کی ‘ایتھا’ بنی سال 2026 کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی بھارتی فلم

    شیشناگ جھیل کے قریب تعمیراتی کام بند اور BRO سے معاہدہ منسوخ کیا جائے: محبوبہ مفتی

    ویمنز کالج ہاسٹل میں سنسنی، باتھ روم سے نومولود کی لاش برآمد؛ تفتیش میں طالبہ نے سچائی کا اعتراف کر لیا

    نیتن یاہو کو وزارتِ عظمیٰ سے روکنے کی مجوزہ شق پر کنیسٹ میں کشمکش، مقدمے میں اہم موڑ

    آئین ملک کی روح اور ناانصافی کے خلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے: راہل گاندھی

    بلاگ

    سرگودھا کا شاہین خلا کی وسعتوں میں، پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟

    موسمِ سرما: مہنگائی کے سائے اور غریب عوام کی مشکلات

    شیخوپورہ: اسکول بس سے اتر کر 14 سالہ طالب علم نہر میں کیوں کودا؟ ’’بچے خاموش ہیں، کیا ہم ان کی آواز سن رہے ہیں؟’’ہر خاموش بچہ مطمئن نہیں ہوتا، بعض اوقات خاموشی مدد کی پکار ہوتی ہے۔

    نوجوانوں کو تحقیق، تنقیدی سوچ اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ کون سکھائے گا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.