Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

      ہالی ووڈ اور صارفین کا احتجاج رنگ لے آیا: میٹا نے انسٹاگرام سے جڑا AI فیچر واپس لے لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وفاقی آئینی عدالت کا ایک اور بڑا فیصلہ، ’’مونال‘‘ ریسٹورنٹ کو گرانے کا فیصلہ کالعدم قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد کے معروف مونال ریسٹورنٹ کو گرانے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی اپیلیں منظور کر لی ہیں۔ عدالت نے حکمِ امتناعی بھی ختم کر دیا اور ہدایت کی ہے کہ اراضی کی ملکیت سے متعلق مقدمات کا فیصلہ ٹرائل کورٹس جلد از جلد میرٹ پر کریں۔
    وفاقی آئینی عدالت نے مونال ریسٹورنٹ کیس کی سماعت کے بعد سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے مونال ریسٹورنٹ کو گرانے سے متعلق فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
    عدالت نے اپنے فیصلے میں حکمِ امتناعی بھی ختم کر دیا اور قرار دیا کہ انتظامی نوعیت کے معاملات کا فیصلہ متعلقہ ریگولیٹری ادارے کریں گے، جبکہ اراضی کی ملکیت کا حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹس کریں گی۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹس کسی بھی عدالتی آبزرویشن سے متاثر ہوئے بغیر مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کریں۔
    دورانِ سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے میں کئی اہم نکات کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کیس دائر کرنے اور نظرثانی درخواست پر بھی غیر ضروری برہمی کا اظہار کیا گیا تھا۔

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے مزید کہا، ”ہم نے جذباتی فیصلہ نہیں کرنا، کیس کو پوری طرح پڑھ کر قانون کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔“
    وکیل احسن بھون نے عدالت کو بتایا کہ بینچ نے کیس کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا ہے، جس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے، ”عدالت میں ہماری تعریفیں نہ کریں، ہم وہی فیصلہ دیں گے جو ریکارڈ اور سماعت کے مطابق بنتا ہے۔“
    انہوں نے مزید کہا، ”فیصلے میں الف لیلیٰ کی کہانی نہیں لکھیں گے، فیصلہ پڑھ کر اندازہ ہوا کہ پہلے بہت سی ایسی باتیں بھی شامل کر دی گئی تھیں جو عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں تھیں۔“
    مونال ریسٹورنٹ کیس کیا ہے؟
    مونال ریسٹورنٹ اسلام آباد کے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں واقع ملک کے معروف ریسٹورنٹس میں شمار ہوتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے اس کی زمین کی ملکیت، لیز، تعمیرات اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق قانونی تنازع جاری تھا۔
    سی ڈی اے اور دیگر سرکاری اداروں کا مؤقف تھا کہ ریسٹورنٹ قومی پارک کی حدود میں قائم ہے اور اس کی تعمیر و توسیع ماحولیاتی قوانین اور لیز کی شرائط کے مطابق نہیں، جبکہ مونال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ وہ قانونی اجازت ناموں کے تحت کاروبار کر رہی ہے اور اس کے حقوق کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
    اسی تنازع کے دوران مختلف عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت رہے، جن میں ریسٹورنٹ کی عمارت کو مسمار کرنے اور اراضی کی ملکیت سے متعلق مختلف عدالتی احکامات بھی سامنے آئے۔ تازہ فیصلے میں وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا ہے کہ انتظامی معاملات کا فیصلہ متعلقہ ادارے کریں گے، جبکہ زمین کی ملکیت کا حتمی فیصلہ ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کرے گی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/07/tweeload_435tgonm.mp4

    مونال کے وکیل کا دعویٰ ھے کہ وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ کے ساتھ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی کالعدم کردیا جس نیشنل پارک کی 8068 ایکڑ زمین کی GHQ کو الاٹمنٹ غیر قانونی قرار دیا تھا۔ تاہم آئینی عدالت کے تحریری آرڈر سے یہ بات واضح ہوگی

    Related Posts

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    محکمہ انہار کا اہلکار 15 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سانحۂ زیارت کے شہداء کے لواحقین، دھرنا کمیٹی اور آل پارٹیز رہنماؤں کے درمیان مشترکہ اجلاس

    مقبول خبریں

    روس نے یوکرین پر گرایا 3 ٹن کا بم، یوکرینی فوجی اڈوں کو پہنچا شدید نقصان

    امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

    کراچی رینجرز حملہ کیس کا ماسٹر مائنڈ گرفتار قاری بشیر گرفتار: دہشت گردی کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی

    سونے ، چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

    ہسپتال میں داخل معذور لڑکی کا گردہ نکالنے کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف، 3 ملزم گرفتار

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.