نوشہروفیروز( رپورٹ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر رجب علی سمون )
بہریا سٹی کے قریبی گائوں رب رکہیو سولنکی کا مکین بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش فرمائی تفصیل کے مطابق ب ہریا سٹی کے قریبی گائوں رب رکہیو سولنگی کا مکین فوجی جوان ظہیر احمد سولنگی بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں جام شہادت نوش فرمائی جس کی میت ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی گائوں پہنچائی گئی تو گائوں کا ماحول سوگوار ہوگیا شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا جس میں پاک فوج رینجرز کے افسران کے ساتھ ایس ایچھ او بہریا سٹی ذوالفقار بھمبہرو مختیار کار بہریا سٹی شفیق احمد سومرو بھی موجود تھے شہید کے والد غلام حیدر سولنگی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کے ہمیں اپنے بیٹے پر فخر ہے کے انہوں نے وطن عزیز کے خاطر لڑتے ہوئے جام شہادت نصیب ہوئی دوسری جانب شہید فوجی جوان سترہ سال سے اپنے وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے فوج میں سروس کی شہید چار بیٹے اور دو بیٹیوں کا باپ تھا

