Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسپیس ایکس اے آئی کا نیا شاہکار: "گروک 4.5” متعارف، اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے لیے بڑا چیلنج

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گھارو میں بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    ٹھٹھہ پنہوں مہیشوری
    گھارو میں بجلی اور گیس کی مسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا احتجاج کے بعد کے الیکٹرک نے فالٹ کے باعث ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شہریوں کے تحفظات کو تسلیم کرتے ہوئے جلد از جلد مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی مقامی عملے کو ہدایت جاری کی ہے کہ شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور صورتحال بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تفصیلات کے مطابق پریس کلب گھارو کے صدر سید عمران علی، سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنما عمر ناہیو اور تحریک عزم نوجوان کے بانی حسین لاشاری کی قیادت میں شہریوں نے کے الیکٹرک کمپلین سینٹر گھارو کے سامنے پرامن احتجاج کیا مظاہرین نے کہا کہ مقررہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ فالٹ کا جواز پیش کرکے روزانہ 16 سے 18 گھنٹے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک عارضی اقدامات کے بجائے فالٹ کو مستقل بنیادوں پر درست کرے تاکہ شہریوں کو بار بار غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال میں فوری بہتری نہ آئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا اس موقع پر کے الیکٹرک کے مقامی ایریا انچارج نے مظاہرین سے مذاکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ فالٹ کی وجہ سے ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا جلد خاتمہ کیا جائے گا اور شہریوں کو مزید پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا دوسری جانب پریس کلب گھارو کے صدر سید عمران علی اور تحریک عزم نوجوان کے بانی حسین لاشاری نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے مقامی افسران سے ملاقات کرکے صبح ناشتے کے اوقات میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ صبح کے اوقات میں گیس کی عدم فراہمی سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایریا انچارج تارا چند اور نیاز خاصخیلی نے وفد کو یقین دلایا کہ شہریوں کے تحفظات اور مشکلات سے اعلیٰ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا اور گیس کی فراہمی میں بہتری کے لیے ریلیف کی درخواست بھی ارسال کی جائے گی شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ متعلقہ ادارے اپنی یقین دہانیوں پر عمل کرتے ہوئے بجلی اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے تاکہ عوام کو روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے

    Related Posts

    بلوچستان میں شہیدہونیوالافوجی جوان ظہیر احمد سولنگی   سپرد خاک

    دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو13رنزسے شکست دے  دی.

    کسی بھی کالعدم تنظیم کو بھتہ دینے سے بہتر میں موت کو ترجیح دوں گا،سردار عبدالرحمن کھتیران 

    مقبول خبریں

    دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو13رنزسے شکست دے  دی.

    رام مندر چندہ تنازع : کانگریس کا مودی پر براہِ راست حملہ، کردار واضح کرنے کا مطالبہ

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے خلاف سخت حکمت عملی کا اعادہ

    ایم ڈی کیٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع

    پنجاب اسمبلی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کی مسلسل خلاف ورزی پر مذمتی قرارداد جمع

    بلاگ

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.