مورو (رپورٹ محمد اسلم مغل)
مورو کے قریب گاؤں ٹپال کے پاس موبائل ٹاور سے کرنٹ لگنے کے باعث 10 سالہ بچہ شیراز سولنگی موقع پر فوت ہو گیا جسے مورو اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے فوت ہونے کی تصدیق کی بعد میں قانونی کارروائی پوری کرنے کے بعد بچے کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا فوت شدہ بچہ مزدور راشد علی سولنگی کا بیٹا تھا

