واشنگٹن/تہران:امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اور اہم پیش رفت کے دوران، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں جنوب مشرقی ایران کے شہر ایران شہر (Iranshahr) میں واقع ایئرپورٹ پر امریکی حملے کی تصدیق کی گئی ہے۔
Posted by President Trump on Truth Social pic.twitter.com/BOWEhknxhs
— Just Trump on Truth (@JustTrumpTruth) July 9, 2026
ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ایک انٹیلی جنس تجزیاتی اکاؤنٹ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کے مطابق مقامی حکام نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ یہ ایئرپورٹ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ہے کیونکہ اس کا ایک حصہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کے زیرِ استعمال رہتا ہے۔ مقامی میڈیا اور حکومتی ذرائع کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں ایک فائر فائٹر ہلاک ہوا ہے، جبکہ ایئرپورٹ کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

