لندن + ریاض :ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمت بڑھ کر اس سطح پر جا پہنچی ہے جو جون کے وسط میں امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے پہلے تھی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکا میں تیل کی قیمت تقریباً 74 ڈالر فی بیرل تک ہے۔
تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب امریکا کی جانب سے ایران پر دوبارہ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔
اس سے پہلے ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے کیے تھے۔ جس سے یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی رسد مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

