سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو )
دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب رونما ہو گیا ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ہیڈ مرالہ کے سنگم دریائے چناب میں پانی کی آمد 65 ہزار 853 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دریائے مناور توی میں 822 کیوسک دریائے جموں توی میں 2532 کیوسک پانی کی آمد ہے جبکہ ہیڈ خانکی کے لئے پانی کا اخراج 35 ہزار 980 کیوسک ہے۔

