Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بلوچستان میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات اور سکیورٹی آپریشن: 11 فوجیوں سمیت 38 اہلکار شہید، 54 شدت پسند بھی مار دیے گئے،بھارت ملوث،آئی ایس پی آر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں 4 روز میں دہشتگردی کے 3 بڑے واقعات ہوئے، یہ سب ہندوستان کروا رہا ہے۔ بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کے 3 بڑے واقعات رونما ہوئے، فتنہ الخوارج نے ہنہ اوڑک کے مقام پر معصوم لوگوں پر حملہ کیا، دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو ہدف بنایا، ان حملوں میں مجموعی طور پر 4 عام شہری شہید ہوئے۔
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ زیارت میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، جہاں پولیس اہلکاروں نے دلیری سے لڑتے ہوئے پہلے ہی دن 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، زیارت میں 6 جولائی سے دہشت گردوں کے خلاف مقابلہ چل رہا تھا، دہشتگردوں نے مزید 18 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا، زیارت حملے میں پہلے دن 9 اہلکار شہید ہوئے تھے، جس کے بعد اب شہید پولیس اہلکاروں کی کل تعداد 27 ہو گئی، خارجیوں کے خلاف آپریشن اب بھی مسلسل جاری ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے مجموعی اعداو شمار بتاتے ہوئے کہا کہ چار دنوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 54 دہشت گرد مارے گئے ہیں، دہشت گردوں کے ان حملوں اور مقابلوں میں وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے 27 پولیس اہلکار اور 11 فوجی اہلکار جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ سب ہندوستان کروا رہا ہے، دشمن ملک پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے امن کو نشانہ بنانے کے لیے فتنہ الخوارج کو استعمال کر رہا ہے، بلوچستان کے بہادر اور غیور عوام نے ان دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور وہ ملکی ترقی اور امن کے سفر میں فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    Related Posts

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.