Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

        بدھ کو زمین پر 99% لوگوں کو ایک ہی وقت میں سورج کی روشنی ملے گی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قبضہ مافیا کا بیوہ کے گھرپردھاوا،لوٹ مارکرنے کے بعد پٹرول چھڑک کرآگ لگادی،پولیس ملزموں سے مل گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    ہنگورجہ: رپورٹ فیاض محسن سولنگی
    سیٹھارجہ کے نواحی گائوں فقیر محمد رند کی رہائشی بیوہ خاتون امام زادی اپنی معصوم بچوں اور نند زرینہ کے ہمراہ سٹی پریس کلب ہنگورجہ پہنچیں، جہاں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے مبینہ ظلم و زیادتی کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گائوں کے مبینہ قبضہ مافیا کے سرغنہ خان محمد سہتو، اس کے بیٹے عمران سہتو اور عبدالحق سہتو دو نامعلوم مسلح افراد کے ہمراہ اسلحے کے زور پر زبردستی میرے گھر میں داخل ہوئے۔متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے گھر میں موجود نقد رقم، طلائی زیورات، گھریلو سامان اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں۔ بعد ازاں انہوں نے گھر کے کمروں، باڑ اور دیگر حصوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان فرار ہوتے وقت ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور انہیں سنگین نتائج، جان سے مارنے اور گھر خالی کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے، جس کے باعث وہ اور ان کے معصوم بچے شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔بیوہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ خان محمد سہتو اور اس کے بیٹے ان کی جائیداد اور گھر پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسی مقصد کے لیے انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کی معصوم بیٹیوں کو بھی خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بے سہارا بیوہ ہونے کی وجہ سے بااثر افراد انہیں مسلسل دبا میں رکھے ہوئے ہیں اور انصاف کے تمام راستے بند کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ سیٹھارجہ تھانے میں این سی درج ہونے کے باوجود ایس ایچ او نے مبینہ طور پر ملزمان سے بھاری رشوت وصول کر رکھی ہے، جس کے باعث نہ صرف کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی بلکہ انہیں تھانے کے اندر بھی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔امام زادی نے کہا کہ اگر انہیں اور ان کے بچوں کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نامزد ملزمان اور متعلقہ پولیس حکام پر عائد ہوگی۔ انہوں نے حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور غیرجانبدارانہ کارروائی کی جائے، لوٹا گیا سامان واپس دلایا جائے، گھر کو پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔آخر میں متاثرہ خاتون نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی خیرپور، ڈپٹی کمشنر خیرپور اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کرائی جائیں، نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ایک بے سہارا بیوہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

    Related Posts

    آج رات سخت حملہ کرینگے، ٹرمپ،امریکی فوج کی مدد کرنے والا ہر مقام ’جائز ہدف‘ ہوگا: ایران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی غیر اعلانیہ دورے پر تہران پہنچ گئے

    مستونگ ، کرکٹ کھلاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ  ، دو جاں بحق

    سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

    مقبول خبریں

    آج رات سخت حملہ کرینگے، ٹرمپ،امریکی فوج کی مدد کرنے والا ہر مقام ’جائز ہدف‘ ہوگا: ایران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی غیر اعلانیہ دورے پر تہران پہنچ گئے

    مستونگ ، کرکٹ کھلاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ  ، دو جاں بحق

    سمندر میں لاپتہ نجی کارگو طیارے کی تلاش میں اہم پیشرفت؛ اوڑمارہ کے ساحل کے قریب ملبہ مل گیا

    سرحد پارسے ہونے والی دہشتگردی کو ریاست کی پوری قوت سے کچل دیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    قبضہ مافیا کا بیوہ کے گھرپردھاوا،لوٹ مارکرنے کے بعد پٹرول چھڑک کرآگ لگادی،پولیس ملزموں سے مل گئی

    بلاگ

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.