سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
سرکاری ہسپتال کے ملازم کی دو بیٹیاں گھر سے فرار ہو گئیں۔بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں تعینات محبوب جانی گل مسیح کے 2 بیٹیاں 16 سالہ تعمیر گل اور 13 سالہ مہوش گل گھر سے فرار ہو گئی ہیں۔یہ بھی پتہ چلا ہے کہ محبوب کی دونوں بیٹیاں گھر سے جاتے وقت 2 لاکھ 50 ہزار روپے کمیٹی کی رقم اور والدہ عاصمہ زریں کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئی ہیں۔پولیس تھانہ مراد پور نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرنے کے ساتھ ساتھ دونو لڑکیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

