بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ایم پی اے زیارت/ ہرنائی، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور آئی جی پولیس بلوچستان نے زیارت میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیا۔اجلاس کے دوران سیکیورٹی صورتحال، جاری کارروائیوں، سول انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حکومتِ بلوچستان، سول انتظامیہ، پولیس، لیویز، سیکیورٹی فورسز اور غیور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، اور علاقے میں امن و استحکام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔واضح کیا گیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا، جبکہ فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندوستان کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

