سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈینٹل سرجن لیڈی ڈاکٹر صدف شوکت نے اپنے حقیقی بھائی سلمان شوکت کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جس کی سماعت مجسٹریٹ محمد زبیر کی عدالت میں ہو رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈینٹل سرجن لیڈی ڈاکٹر صدف شوکت کا والد وفات پا گیا تو وہ اپنی والدہ اور بھائی سلمان شوکت کے ہمراہ ایبک روڈ سیالکوٹ کینٹ میں رہائش پذیر ہے کہ سلمان شوکت نے وراثتی جائیداد میں سے حصہ لینے کی خاطر اپنی بہن صدف شوکت کے ساتھ جھگڑا کیا اس پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو غلیظ گالیاں و خطرناک نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔تھانہ کینٹ کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقدمہ کا چالان فاضل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھیج دیا تو فاضل مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت کی تاریخ 22 جولائی مقرر ہوئی ہے۔واضع رہے کی مذکورہ ڈاکٹر کے والد مرحوم شوکت حیات کا شمار سیالکوٹ کے معروف و مشہور صنعتکاروں میں ہوتا تھا۔شوکت حیات کے پاس فالکن سرجیکل پرائیویٹ لمیٹڈ کی ڈائریکٹر شپ تھی جو اب اس کی وفات کے بعد ختم ہو چکی ہے۔

