Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خیبر پختونخوا اسمبلی ،ارکان کے تحفظ کیلئے ایکٹ منظور، کارروائی چھاپنا،نشر کرنا بھی جرم قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے اپنی خودمختاری، وقار اور ارکان کے استحقاق کے تحفظ کے لیے "استحقاق سے متعلق ترمیمی ایکٹ” منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اب ایوان کی کارروائی کو مسخ کرنے یا اسے قبل از وقت شائع کرنے پر سخت سزاؤں کا نفاذ ہوگا۔

    ترمیمی ایکٹ کی اہم شقیں اور سزائیں:
    نئے قانون کے تحت اسمبلی یا اس کی قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی، سوالات، قراردادیں یا تحریکیں ایوان میں پیش ہونے سے قبل یا سرکاری طور پر جاری ہونے سے پہلے شائع یا نشر کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں درج ذیل سزائیں دی جائیں گی:

    مسخ شدہ رپورٹنگ: اگر کسی رکن کی تقریر یا اسمبلی کی کارروائی کو غلط یا مسخ شدہ انداز میں شائع کیا گیا، تو مرتکب شخص کو 3 ماہ تک قید یا 3 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

    ممنوعہ کارروائی کی اشاعت: اسمبلی کی ممنوعہ کارروائی یا کمیٹی کی رپورٹ کو وقت سے پہلے شائع کرنے پر 6 ماہ تک قید، 10 لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

    ہتک آمیز مواد: اسمبلی یا اس کے وقار کے خلاف ہتک آمیز مواد شائع کرنے پر 6 ماہ تک قید یا 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    سرکاری امور میں رکاوٹ: اسمبلی کے کسی افسر پر حملہ کرنے یا سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنے والے شخص کو ایک ماہ قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

    خیبرپختونخوا اسمبلی حکام کے مطابق اس قانون سازی کا بنیادی مقصد ایوان کی بالادستی کو یقینی بنانا، ارکان کے استحقاق کا دفاع کرنا اور غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سزائیں اسمبلی کی کارروائی کو شفاف اور باعزت طریقے سے عوام تک پہنچانے کے لیے ایک ضابطہ کار کے طور پر متعارف کرائی گئی ہیں۔
    اس ایکٹ کی منظوری کے بعد، اب صحافتی اور عوامی حلقوں میں اس قانون کے اطلاق اور اظہارِ رائے کی آزادی پر بحث شروع ہو گئی ہے، تاہم حکام کا اصرار ہے کہ یہ اقدام صرف ایوان کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر تھا۔

    Related Posts

    جائیداد تنازع پر بھائی کا ڈاکٹربہن پر تشدد،عدالت میں سماعت 22جولائی کوہوگی

    پیرا فورس کا ڈونگا بونگا میں گرینڈ آپریشن، پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف کارروائی

    طوفانی لہروں میں ریسکیو آپریشن مشکل ، ایدھی بحری ٹیم بھی روانہ، آخری ریڈیو ٹرانسمشن منظر عام پرآگئی

    مقبول خبریں

    طوفانی لہروں میں ریسکیو آپریشن مشکل ، ایدھی بحری ٹیم بھی روانہ، آخری ریڈیو ٹرانسمشن منظر عام پرآگئی

    خیبر پختونخوا اسمبلی ،ارکان کے تحفظ کیلئے ایکٹ منظور، کارروائی چھاپنا،نشر کرنا بھی جرم قرار

    مشرقِ وسطیٰ میں پھر سے جنگ؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس؛ امریکا کا بڑا ایکشن، لارنس بشنوئی اور گولڈی برار پر قتل کی چارج شیٹ عائد

    نئی دہلی میں زیرعلاج افغان فاسٹ باؤلر زردان دم توڑ گئے

    بلاگ

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.