Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فولڈ ایبل آئی فون لانچ سے متعلق بڑی خبر!

      ہائبرڈ گاڑیاں مہنگی؛ حکومت نے ٹیکس مراعات ختم کر دیں، مجموعی ٹیکس 25 فیصد

      مہنگے پیٹرول سے جان چھڑائیں: حکومت نے الیکٹرک سواری خریدنے والے شہریوں کے لیے خزانے کے منہ کھول دیے

      سام سنگ کا نیا معرکہ؛ ’گلیکسی زی فولڈ 8 الٹرا‘ کی بڑی خصوصیات منظرعام پرآگئیں

      یوٹیوب شارٹس میں بڑی تبدیلی: اب تصاویر کے ذریعے بھی اسٹوری سنائیں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس؛ امریکا کا بڑا ایکشن، لارنس بشنوئی اور گولڈی برار پر قتل کی چارج شیٹ عائد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن/لاس اینجلس: امریکا نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے کیس میں ایک اور اہم موڑ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی اور اس کے قریبی ساتھی گولڈی برار پر سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا حکم دینے کا باضابطہ الزام عائد کر دیا ہے۔
    لاس اینجلس میں جاری ہونے والی ایک وفاقی چارج شیٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لارنس بشنوئی نے تین سال قبل 18 جون کو کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا منصوبہ تیار کیا اور اس پر عمل درآمد کا حکم دیا۔ اس کیس کے سلسلے میں امریکا، کینیڈا اور یورپ کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک مشترکہ اور مربوط کارروائی کی، جسے "آپریشن ہارڈ بال” کا نام دیا گیا ہے۔ اس آپریشن کے دوران دنیا بھر سے مجموعی طور پر 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے 11 گرفتاریاں کیلیفورنیا سے عمل میں آئی ہیں۔
    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں ان تین بڑے منظم مجرمانہ گروہوں کے خلاف برسوں سے جاری تفتیش کا نتیجہ ہیں جو ریکیٹنگ، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ وفاقی عدالت میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں کل 37 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو بھارت کی جیلوں میں بیٹھ کر اپنا عالمی نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
    امریکی فرسٹ اسسٹنٹ اٹارنی بل ایسپلے نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "قانون نافذ کرنے والے ادارے ان گروہوں کا قلع قمع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان مجرموں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے۔” ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گرانڈی نے کہا کہ ان گروہوں نے نہ صرف کمیونٹیز کو خوفزدہ کیا بلکہ کئی انسانی جانیں بھی ضائع کیں۔
    یاد رہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کا قتل بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید کشیدگی کی بڑی وجہ بنا تھا۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اس قتل میں نئی دہلی کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جسے بھارت نے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔ اب اس نئی امریکی پیشرفت کے بعد معاملہ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
    فی الحال لارنس بشنوئی بھارت کی جیل میں قید ہے، جبکہ گولڈی برار تاحال مفرور ہے۔ امریکی، کینیڈین اور یورپی ایجنسیاں مزید 10 مفرور ملزمان کی تلاش میں ہیں جن میں سے سات امریکا میں، دو بھارت میں اور ایک یورپ میں روپوش ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد کی آج وفاقی عدالت میں پہلی پیشی متوقع ہے، جس سے اس کیس کے مزید اہم پہلوؤں اور نیٹ ورک کی تفصیلات منظر عام پر آنے کی توقع ہے۔

    Related Posts

    پیرا فورس کا ڈونگا بونگا میں گرینڈ آپریشن، پرائس کنٹرول اور تجاوزات کے خلاف ارروائی

    طوفانی لہروں میں ریسکیو آپریشن مشکل ، ایدھی بحری ٹیم بھی روانہ، آخری ریڈیو ٹرانسمشن منظر عام پرآگئی

    خیبر پختونخوا اسمبلی ،ارکان کے تحفظ کیلئے ایکٹ منظور، کارروائی چھاپنا،نشر کرنا بھی جرم قرار

    مقبول خبریں

    طوفانی لہروں میں ریسکیو آپریشن مشکل ، ایدھی بحری ٹیم بھی روانہ، آخری ریڈیو ٹرانسمشن منظر عام پرآگئی

    خیبر پختونخوا اسمبلی ،ارکان کے تحفظ کیلئے ایکٹ منظور، کارروائی چھاپنا،نشر کرنا بھی جرم قرار

    مشرقِ وسطیٰ میں پھر سے جنگ؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس؛ امریکا کا بڑا ایکشن، لارنس بشنوئی اور گولڈی برار پر قتل کی چارج شیٹ عائد

    نئی دہلی میں زیرعلاج افغان فاسٹ باؤلر زردان دم توڑ گئے

    بلاگ

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    اختیار نہیں، مثال قائم کرنے کا نام قیادت ہے: پولیس کے گمنام ہیروز کی ان کہی داستان،معاذ ظفر کو ستارۂ امتیاز کیوں ملا؟

    ڈی آئی جی اپریشن لاہور پر تنقید کیوں ؟ملک محمد سلمان کا کالم

    اور:- سوال صرف ایک ہے۔۔۔ آخر کب تک۔

    کرائم کہانی ،ہاشم نورزئی قتل کیس، پولیس نے ’احتجاج اور فاتحہ میں شریک رہنے والا‘ ملزم کیسے پکڑا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.