Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹریفک پولیس اہلکاروں کی چھٹی ؟ چین میں بارش میں ڈیوٹی دیتے روبوٹک اہلکار توجہ کا مرکز

      ایران نے جنگ کے اکھاڑے ، ہتھیار بدل دئیے،سینٹکام کا پہلی ملٹی نیشنل ڈرون ٹاسک فورس ”فالکن اسٹرائک“ کے قیام کا اعلان

      ایک دہائی بعد انسٹاگرام کا لوگو تبدیل: تبدیل شدہ فونٹ پر میمز کی دھوم

      میٹا نے آسٹریلیا میں 7لاکھ 50 ہزار سے زائد فیس بک اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے!

      ” چرسی پائلٹ“ کے انکشاف کے بعد ایئر انڈیا کا تمام پائلٹس کے لیے ڈرگ ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

      دھونکل کے محلہ موچی پورہ کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈیرہ اسماعیل خان میں بس گہری کھائی میں جا گری، 40 مسافر جاں بحق,ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس گرائی،مسافر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 16 افراد جاں بحق جکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/07/tweeload_mxdy9mw5.mp4

    بلوچستان کے ضلع شیرانی کے ضلع انتظامیہ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،

    حادثے میں حادثے میں 16افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تیز موڑ پر بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا
    جائے وقوعہ پر موجود ریسکیو 1122 مانی خواہ شیرانی کے مطابق  بس 70فٹ سے زیادہ گہری کھائی میں گری جس کے نتیجے میں اس کا ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ کئی مسافر اس تباہ شدہ بس کے ڈھانچے کے اندر بری طرح پھنس گئے تھے جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو اہلکاروں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
    سب سے پہلے زخمیوں کو نکالکر ژوب روانہ کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ قریب ترین بڑا سرکاری ہسپتال ژوب میں واقع ہے جو جائے وقوعہ سے 70 سے 80 کلومیٹر دور ہے۔
    حادثے کی جگہ سے اب تک 40 میں سے 37 لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی تین لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔ مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
    بس کمپنی کے مطابق کوئٹہ سے روانگی کے وقت بس میں 36 مسافر سوار تھے۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی نے بتایا کہ راستے میں ایک دوسری بس خراب ہونے پر ڈرائیور نے اس کے مسافروں کو بھی اسی بس میں منتقل کر دیا گیا جس کے باعث مسافروں کی تعداد بڑھ گئی تھی اور زیادہ جانی نقصان ہوا۔
    حادثے جس علاقے میں پیش آیا وہ پہاڑی اور غیرآباد ہے ۔ حکام کے مطابق قریب سے گزرنے والی ایک پک اپ گاڑی کے ڈرائیور نے قریبی سکیورٹی چوکی پر آکر حادثے کی اطلاع دی جس کے بعد ریسکیو کا کام شروع کیا گیا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی شیرانی، ژوب اور خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق ضلع کے سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ژوب سے 20 ایمبولینسیں بھی جائے وقوعہ روانہ کی گئیں۔ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے کنٹرول روم کے مطابق بلوچستان حکومت کی درخواست پر خیبر پختونخوا حکومت نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور ڈیرہ اسماعیل خان سے دو ریسکیو ٹیمیں چھ ایمبولینسوں کے ساتھ روانہ کی گئیں۔
    جائے حادثہ سے کچھ فاصلے پر ایک سکیورٹی چوکی قائم ہے جہاں صوبے سے باہر جانے والی گاڑیوں اور بسوں کی چیکنگ کی جاتی ہے۔
    ان کے مطابق حادثے کا شکار بس کو بھی اسی چوکی پر کافی دیر تک روکا گیا ۔ بس میں اضافی ایرانی ڈیزل موجود تھا جسے سکیورٹی اہلکاروں نے اتار لیاتھا۔ان کے بقول ممکن ہے کہ اس تاخیر کے بعد ڈرائیور نے رفتار تیز کر دی ہو۔
    حادثے میں زخمی ہونے والے عینی شاہد مسافر حسین احمد نے الزام عائد کیا ہے کہ بس ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی کھائی میں گرائی تاہم اس دعوے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔
    سول ہسپتال ژوب ٹراما سینٹر میں زیر علاج حسین احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ راستے میں بس خراب ہونے پر وہ ایک اور مسافر کے ساتھ پشاور جانے والی اس بس میں سوار ہوئے تھے۔
    انہوں نے دعویٰ کیا کہ سفر کے دوران بس میں موجود مسافروں اور ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی ہو رہی تھی۔

    Related Posts

    مسافر وین اور چاند گاڑی والوں نے مین روڈ پر اپنی گاڑیوں کو کھڑامعمول بنالیا،شہری پریشان

    گھریلو تنازع پ خاوند نے  بیوی کوق ت ل کر دیا

    چنیوٹ میں  79ویں یومِ آزادی کی تقریبات   جاری

    مقبول خبریں

    گھریلو تنازع پ خاوند نے  بیوی کوق ت ل کر دیا

    کبھی مصروف رہنے والا الہڑ ریلوے اسٹیشن   آج ماضی کی  خاموش یادگار بن چکا

    پاکستان کے خلاف کرداراداکرنے سے انکار، ثانیہ مرزاکا شاپنگ پلازہ سیل کردیاگیا

    پولیس اہلکاروں کی شہادت کیس میں سنسنی خیز پیش رفت، ایس ایچ او کے خلاف انکوائری شروع

    13 لاکھ فالوورز رکھنے والی معروف خاتون ٹک ٹاکر کا سفاکانہ قتل، 15 سالہ بہن زخمی

    بلاگ

    غیرت کے نام پررخصتی کرنے کے بہانے گھرلاکربیٹی کا قتل

    یومِ آزادی کیسے منایا جائے؟

    ڈاکٹر ثمینہ گل: اردو ادب کے افق پر ایک درخشاں اور معتبر نام

    ”بیوروکریٹک مارشل لاء “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.