Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سام سنگ کی نئی حکمت عملی: ’گلیکسی ایس 27 پرو‘ میں بڑی خصوصیات متعارف کرادیں

      پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ائیر انڈیا کا پائلٹ معطل

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فیفا ورلڈ کپ: 28 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں، 4 کا فیصلہ ہونا باقی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے اختتام کے قریب راؤنڈ آف 32 میں پہنچنے والی 28 ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے جبکہ باقی 4  ٹیموں کے لیے ہونے والے میچز فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔

    ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں پرتگال، جرمنی، برازیل، فرانس، ارجنٹینا، اسپین، مراکش، ناروے اور میزبان امریکا، میکسیکو اور کینیڈا شامل ہیں۔ دوسری جانب قطر اور ترکیے کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    اس ورلڈ کپ میں بوسنیا ہرزیگوینا اور جنوبی افریقا نے پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا کر نئی تاریخ رقم کی ہے جبکہ کیپ ورڈے راؤنڈ آف 32 تک پہنچنے والا ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے چھوٹا ملک بن گیا جسے ایونٹ کا بڑا سرپرائز قرار دیا جا رہا ہے۔

     

    دوسری جانب ایران اور مصر کا گروپ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کے آخری لمحات میں ایران کا کیا گیا گول آف سائیڈ قرار دیا گیا جس پر سوشل میڈیا پر شدید بحث جاری ہے۔ اس نتیجے کے بعد مصر نے راؤنڈ آف 32 میں جگہ یقینی بنا لی جبکہ ایران کی قسمت کا فیصلہ آخری گروپ میچز پر منحصر ہوگیا۔

    اگرچہ ایران اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ جیت نہیں سکا لیکن پھر بھی پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا مضبوط امیدوار ہے۔

    آج کھیلے جانے والے میچز میں کروشیا، کانگو، الجزائر یا آسٹریا میں سے کسی ایک ٹیم کی شکست ایران کو اگلے مرحلے میں پہنچا دے گی۔ اسی طرح اگر کانگو اور ازبکستان کا میچ برابر رہا تو بھی ایران کوالیفائی کر جائے گا۔

    تاہم اگر کروشیا اور کانگو اپنے اپنے میچ جیت گئے اور الجزائر اور آسٹریا کا مقابلہ برابر رہا تو ایران کا ورلڈ کپ سفر گروپ مرحلے ہی میں ختم ہو جائے گا۔

    Related Posts

    مٹاپے کے علاج میں اہم پیشرفت

    بشو پیر قبرستان کی خستہ حالی پر اہالیانِ علاقہ کاافسوس

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی

    مقبول خبریں

    مٹاپے کے علاج میں اہم پیشرفت

    فیفا ورلڈ کپ: 28 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں، 4 کا فیصلہ ہونا باقی

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان کو پہلی کامیابی مل گئی

    اہم سمندری گزرگاہوں پر بلارکاوٹ آزادنہ نقل وحرکت عالمی معیشت کیلئے ناگزیر ہے: شہباز شریف

    نیدرلینڈ میں پہلی بار 12 سال سے کم عمر کے بچہ کو ملی ’خواہش کی موت

    بلاگ

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟اربوں ڈالر کے سٹے کی منڈیاں کیا پیش گوئی کر رہی ہیں؟

    معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، چوری اور بڑھتے جرائم — آخر کب تک؟

    غازی کی سرحدی پوسٹ پر تعیناتی اور تھانیدار کی ویڈیو، نظام کے دو چہرے

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.