سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
نواحی قصبہ چونڈہ کے محلہ شاہ الٰہ داد میں جمعرات کے روز بارش کے دوران محنت کش ابراہیم کے مکان کی چھت اچانک گر گئی اور چھت گرنے کے نتیجے میں گھر میں موجود خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوراً بعد اہلِ محلہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام متاثرہ افراد کو ملبے سے نکال لیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ بعض افراد کو مزید علاج کے لیے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا یہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

