Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جیکب آباد کے رہائشی خاندان کے تین افراد ڈیرا مراد جمالی میں قتل، داماد پر الزام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    جیکب آباد رپورٹ مجیب کھوسو
    جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو ضلع نصیرآباد کے شہر ڈیرا مراد جمالی میں مبینہ طور پر قتل کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع اور خاندانی اختلافات کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم اسرار ہجوانی جمالی پر اپنی بیوی کونج، ساس مدیہہ اور سسر غلام حسین کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ورثاء کے مطابق محرم الحرام کے دوران نیٹ ورک سروسز کی بندش کے باعث انہیں واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی، جس کے باعث اہل خانہ رات گئے ڈیرا مراد جمالی پہنچ سکے۔ بعد ازاں تینوں افراد کی لاشیں آبائی شہر جیکب آباد منتقل کر دی گئیں، جہاں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔متاثرہ خاندان کے ورثاء نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور اسے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حتمی حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

    Related Posts

    مکان کی چھت اچانک گر گئی خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے

    نوتعمیر شدہ پولیس اسٹیشن شاہی کوٹ کا افتتاح

    ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ کیا

    مقبول خبریں

    ’’ پہلے معاہدہ پھر رسائی ‘‘:جوہری مراکز کے معائنے پر ایران کا دوٹوک مؤقف،

    موجیں ختم، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس بڑھا دیا گیا

    داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تیاریاں، مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا

    ملازمہ کا ہیڈ ماسٹر پر بد اخلاقی کا الزام،نکاح کیا تھا، الیاس جلالی

    جیکب آباد کے رہائشی خاندان کے تین افراد ڈیرا مراد جمالی میں قتل، داماد پر الزام

    بلاگ

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.