Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    موجیں ختم، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس بڑھا دیا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے نظام میں بنیادی تبدیلیاں کرتے ہوئے یکم جولائی 2026 سے ٹیکس کی شرح میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔
    نئے فریم ورک کے تحت اب مختلف کیٹیگریز کی گاڑیوں پر شہریوں کو پہلے کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
    اس اقدام سے وفاقی دارالحکومت کے سالانہ ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوگا اور یہ ساڑھے پانچ ارب روپے سے تجاوز کر جائے گا، جو اس سے قبل حاصل ہونے والے 3.9 ارب روپے کے مقابلے میں ایک بڑا اضافہ ہے۔
    واضح رہے کہ ٹوکن ٹیکس میں اضافے اور ٹیکس ڈھانچے میں  تبدیلی کی تجاویز اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی تھیں، جنہیں وفاقی بجٹ 2026-27 کے فنانس بل کا حصہ بنایا گیا۔
    وفاقی بجٹ 2026-27 میں منظور کی گئی تجاویز کے مطابق اسلام آباد میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کے نظام میں بنیادی تبدیلی کی گئی ہے۔
    اس وقت 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر سالانہ ٹوکن ٹیکس  1,500 روپے کے لگ بھگ وصول کیا جا رہا ہے، تاہم یکم جولائی سے اسے تبدیل کر کے 10,000 روپے لائف ٹائم فکسڈ ٹیکس مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ 2010 سے پرانے ماڈلز کے لیے یہ رقم 20,000 روپے ہو گی۔
    نئے منظور شدہ ٹیکس فریم ورک کے تحت، اب 1,001 سے 2,000 سی سی تک کی گاڑیوں کا سالانہ ٹوکن ٹیکس ان کی انوائس قیمت کے 0.25 فیصد کے تناسب سے طے ہوگا، جبکہ 2,001 سی سی یا اس سے زائد انجن کی حامل گاڑیوں پر یہ شرح 0.35 فیصد لاگو ہو گی۔
    نئے نظام کے تحت 1,301 سے 1,500 سی سی تک کی گاڑیوں پر سالانہ ٹوکن ٹیکس بڑھ کر تقریباً 16 ہزار 250 روپے ہو جائے گا، جبکہ 1,501 سے 2,000 سی سی کی گاڑیوں کے مالکان کو سالانہ تقریباً 20 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔
    اسی  طرح زیادہ طاقتور انجن کی صلاحیت والی گاڑیوں پر ٹیکس کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا جہاں 2,001 سے 2,500 سی سی تک کی گاڑیوں پر یہ ٹیکس قریباً 35 ہزار روپے جبکہ 2,500 سی سی سے زائد کی بڑی گاڑیوں پر سالانہ ٹوکن ٹیکس تقریباً 70 ہزار روپے تک پہنچ جائے گا۔
    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل 2000cc سے زائد کی بڑی گاڑیوں اور ایس یو وی پر بھی وفاق میں ٹوکن ٹیکس کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں کافی کم مقرر تھی۔

    Related Posts

    خوشاب: پی پی پی کے ضلعی صدر ملک علی ساول اعوان کو ممبر کوآرڈینیشن کمیٹی نامزد ہونے پر پریس کلب کے وفد کی مبارکباد

    یمن پر حملے کی صورت میں امریکہ کے لیے باب المندب بند کر دیا جائے گا: ایران کی سخت تنبیہ

    سینئر بھارتی صحافی پائل میہتا 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں؛

    مقبول خبریں

    یمن پر حملے کی صورت میں امریکہ کے لیے باب المندب بند کر دیا جائے گا: ایران کی سخت تنبیہ

    سینئر بھارتی صحافی پائل میہتا 46 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں؛

    بلقیس بانو کیس: مجرم رادھے شیام شاہ کو گجرات ہائی کورٹ سے 7 دن کی پیرول مل گئی

    ایسا انوکھا خاندان جس کی مسلسل 5 نسلوں کی تاریخِ پیدائش ایک ہی ہے؛ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

    ماموں کانجن: پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 فرار؛ ملزمان 40 مقدمات میں مطلوب نکلے

    بلاگ

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    کوھاٹ پولیس لائن دھماکا: شہید والد کی قبر پر کمسن بچے کا سلوٹ، ہر آنکھ اشبار

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.