Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      گوگل کا نیا سمارٹ اسپیکر میدان میں: جیمنائی (Gemini) کی طاقت اور جدید ڈیزائن کے ساتھ پیشکش

      میٹا کا ٹیکنالوجی اور فیشن کا حسین امتزاج: نئی ’میٹا گلاسز‘ 26 اسٹائلز کے ساتھ متعارف

      دنیا کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی وکیل نے مقدمہ جیت لیا

      بدل گیا انفوٹیمنٹ کا جہاں ، سام سنگ ٹی وی میں انسٹا گرام ٹی وی ویب متعارف، کون سے انوکھے فیچرز متعارف کرائے گئے جانئیے!

      پنجاب میں خفیہ فلم بندی، تصاویر بنانے پر سزائیں ہوں گی، سائبر جرائم ڈیجیٹل بلیک میلنگ کے خلاف قانون تیار!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نوتعمیر شدہ پولیس اسٹیشن شاہی کوٹ کا افتتاح

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں اہم اقدامات جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز نے نوتعمیر شدہ پولیس اسٹیشن شاہی کوٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب میں ایس ایچ او تھانہ شاہی کوٹ شہاب الدین خان، دیگر پولیس افسران، اہلکاروں اور علاقہ مشران نے شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں ملک و قوم کی سلامتی، پائیدار امن اور پولیس فورس کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز نے کہا کہ نوتعمیر شدہ پولیس اسٹیشن کے قیام سے پولیس اہلکاروں کو بہتر دفتری اور رہائشی سہولیات میسر آئیں گی، جس سے ان کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ پولیس اسٹیشن عوام کے احساس تحفظ کو مضبوط بنانے اور علاقے میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ڈی پی او دیر بالا نے پولیس اسٹیشن کی عمارت، سکیورٹی انتظامات اور اہلکاروں کی رہائشی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت چوکس رہیں، عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور مؤثر رابطہ برقرار رکھیں اور سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں۔بعد ازاں پولیس اسٹیشن شاہی کوٹ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں علاقہ مشران اور عمائدین نے امن و امان، عوامی مسائل اور مقامی سطح پر درپیش چیلنجز کے حوالے سے اپنی آراء، تجاویز اور شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او دیر بالا نے شرکاء کے مسائل غور سے سنتے ہوئے ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔کھلی کچہری کے اختتام پر علاقہ مشران نے دیر بالا پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    Related Posts

    ٹی ایچ کیو ہسپتال پسرور غیر حاضریوں پرمتعددملازمین کوشوکازنوٹس جاری

    زامران آج بھی بنیادی مواصلاتی سہولیات سے محروم

    مکان کی چھت اچانک گر گئی خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے

    مقبول خبریں

    ’’ پہلے معاہدہ پھر رسائی ‘‘:جوہری مراکز کے معائنے پر ایران کا دوٹوک مؤقف،

    موجیں ختم، اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس بڑھا دیا گیا

    داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی تیاریاں، مزار کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا

    ملازمہ کا ہیڈ ماسٹر پر بد اخلاقی کا الزام،نکاح کیا تھا، الیاس جلالی

    جیکب آباد کے رہائشی خاندان کے تین افراد ڈیرا مراد جمالی میں قتل، داماد پر الزام

    بلاگ

    انسان کو بیدار تو ہو لینے دو، ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    ’’سنہری موقع‘‘ میاں حبیب کا کالم

    نسخے کو متنازع بنا کر ڈاکٹر کے اختیار کو کمزور نہ کریں

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.