لاہور:داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سےغسل کی تقریب، مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاہورمیں عظیم صوفی بزرگ حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتاگنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مناسبت سےغسل کی روح پرورتقریب کا انعقادکیاگیا،اس موقع پرمزارمبارک کومنوں عرقِ گلاب سےغسل دیاگیاجبکہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب
لاہور 25 جون:داتا دربار لاہور میں 983ویں سالانہ غسلِ مزار کی تقریب
حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے غسل مزار کی تقریب جاری ہے
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین، چوہدری شافع حسین، معاون… pic.twitter.com/K4It00ELPr
— Home Department Punjab (@homedptpunjab) June 25, 2026
غسل کی تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار،صوبائی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی،تقریب کے دوران درود و سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں اور زائرین نے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم اور دیگر مہمانوں نے مزار پر چادر بھی چڑھائی۔داتا دربارتصویر گیلری کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے،دربار کی توسیع تقریباً تین گنا ہوچکی ہے،حکومت اسے جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
تقریب کےشرکاء کی خالص دودھ سےتواضع بھی کی گئی،انتظامیہ کےمطابق حضرت داتا گنج بخشؒ کے 983ویں سالانہ عرس کی مرکزی تقریبات کا باقاعدہ آغازماہِ صفرمیں ہوگا،جس میں ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند شرکت کریں گے۔

