سیالکوٹ، پسرور(محمد اشفاق ، سلیم احمد اعوان شیخو)
سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر کے گھر کام کرنے والی ملازمہ نے ہیڈ ماسٹر پر بد اخلاقی کا الزام لگا دیا۔بتایا گیا ہے کہ اقراء رانی نامی جوان کنواری خاتون ایک سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر الیاس جلالی کے گھر بطور ملازمہ کام کرتی تھی اور اس نے وہاں سے ملازمت چھوڑنے کے بعد مذکورہ ہیڈ ماسٹر پر الزام لگایا ہے کہ ہیڈ ماسٹر نے اس کے ساتھ کئی بار بد اخلاقی کی جبکہ جعلی نکاح نامہ تیار کر لیا۔ اب اس کی منگنی ہونے والی تھی کہ ہیڈ ماسٹر الیاس جلالی نے اس کے ساتھ کی جانے والی بد اخلاقی کی وڈیو اس کو بھیج کر دھمکیاں دینی شروع کر دی ہیں جو کہ سراسر میرے ساتھ زیادتی ہے۔اقراء رانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم راؤ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ر دوست محمد سے اپیل کی ہے کہ ہیڈ ماسٹر الیاس جلالی کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔ہیڈ ماسٹر الیاس جلالی کا کہنا ہے کہ اس کے خلاف اقراء رانی نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سراسر غلط ہیں اور ان کا حقیقیت سے کوئی تعلق نہ ہے بلکہ اقراء رانی سے اس نے 2016ء میں نکاح کیا تھا اور وہ اس کی بیوی بن کر اس کے ساتھ تمام معاملات کرتی رہی ہے۔

