سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نویں محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نعیم بشیر نے تمام جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ اور انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کنٹرول میں موجود مختلف محکموں کے نمائندوں سے انتظامات کے متعلق پوچھا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں نویں محرم الحرام کے موقع پر مجموعی طور پر 67 ماتمی جلوس اپنے رایتی روٹس پر اور مقررہ اوقات پر نکلے۔ انہوں نے کہا کہ سات اے کیٹیگری، 26 بی کیٹیگری اور 34 سی کیٹیگری کے جلوس شامل ہیں، جبکہ 119 مجالس منعقد ہوئیں جن میں 6 اے کیٹیگری، 15 بی کیٹیگری اور 98 سی کیٹیگری کی مجالس شامل ہیں۔

