بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
بلوچستان کے ضلع قلات سے ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو فتنہ الہندوستان کے آلہ کاروں کی جانب سے شہید کردیا گیا ہے۔کراچی سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ محمد وسیم رواں سال 20 مئی کو اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ کوئٹہ سے کراچی جا رہے تھے کہ قلات سے تقریباً 40 کلومیٹر دور محمد تاوا کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے انہیں روک کر لاپتہ کر دیا تھا۔
اس ناخوشگوار واقعے کے بعد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس، سی ٹی ڈی اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کی جانب سے ان کی بازیابی کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، تاہم طویل کوششوں کے باوجود کامیابی حاصل نہ ہو سکی تھی۔

