قصور/ سلطان فرید کی رپورٹ
محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ می پاک آرمی، قصور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا مشترکہ فلیگ مارچ، فلیگ مارچ میں ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان، ڈپٹی کمشنر آصف رضا، پاک آرمی کے افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی، فلیگ مارچ کا مقصد یوم عاشورہ کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے، نقص امن کا سبب بننے والے اور انتشار پھیلانے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈی پی او قصورقصور پولیس، ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی ملکر یوم عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔

