کامونکی(بیوروچیف کی رپورٹ)
امن دوست پالیسی اور احترام محرم کے لیے بین المسالک ہم اہنگی کے سلسلہ میں ممبران امن کمیٹی سرکل کامونکی سید علی عباس نقوی، رانا حسن شہزاد خاں منج ،رانا محمد ذوالفقار علی، میاں عبدالشکور نے جلوس 8 محرم الحرام کے سلسلہ میں امام بارگاہ ابوتراب ٹبہ محمد نگر،کامونکے کا دورہ کیا اور جلوس کے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کیاس موقع پر صدر کامونکے پولیس انتظامیہ کی جانب سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے اور حکومت پنجاب کی جانب سے ستھرا پنجاب ٹیم، میونسپل کارپوریشن کامونکے کا عملہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینے کے لئے موجود رھا۔جلوس انتظامات کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر کامونکے زرغونہ خالد سعید، سیکورٹی انتظامات کی نگرانی ایس ایچ او صدر کامونکی بہرام فرید گجر نے کی جبکہ سیکورٹی آفیسر راشد مہل سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی موجود رہے۔

