قصور( بیورو چیف سلطان فریدکی رپورٹ)
قصور جعلی اور غیر معیاری زائد المیعاد زرعی ادویات فروخت کرنے والے کسان دشمن پیسٹی سائیڈ دکانداروں کے خلاف بڑی کارروائی تحصیل چونیاں کے نواحی علاقے کنگن پور میں ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ پیسٹ وارننگ ایند کوالٹی کنٹرول آف پیسٹیسائیڈ کی کارروائی، زائد المعیاد زرعی ادویات برآمد، دکانداروں کی ایف آئی آر اور بھاری جرمانے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹیسائیڈ کے افسران نے تحصیل چونیاں کے علاقہ کنگن پور میں زرعی ادویات کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔ انسپیکشن کے دوران متعدد دکانوں سے بڑی مقدار میں زائد المعیاد اور غیر معیاری زرعی ادویات برآمد کر لی گئیں۔کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چونیاں چوہدری فیصل ادریس اور ڈائریکٹر زراعت قصور ملک اکرام الحق کی نگرانی میں کی گئی۔ ٹیم نے موقع پر ہی زائد المعیاد ادویات کو قبضے میں لے کر تھانہ کنگن پور حوالہ پولیس کرنے کہ ساتھ تلف کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

