سانگھڑ:بینقاب نیوز رپورٹر
سانگھڑ کے نواحی علاقے بھرخشا، تھانہ منگلی کی حدود چک نمبر 32 فیڈر شاہ کے مقام پر لکڑیوں سے بھری اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 56 چکر کے رہائشی ڈاکٹر احمد بھٹی شدید زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب لکڑیوں سے بھری اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کراسنگ سے گزر رہی تھی کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار ڈاکٹر احمد بھٹی اس کی زد میں آ گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ ڈاکٹر احمد بھٹی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد نواب شاہ منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکٹر احمد بھٹی کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے اور انہیں مزید بہتر علاج کے لیے اسپتال میں زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔علاقہ مکینوں نے اوور لوڈ گاڑیوں کی آمدورفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے

