صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ، درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق آندھی کے باعث لیسکو کے 70 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق بجلی بند ہونے سے بھٹہ چوک، کوٹ لکھپت، والٹن روڈ، چونگی امرسدھو، شالیمار، باغبانپورہ، سکھ نہر، ہربنس پورہ، بادامی باغ، شاہدرہ، شاد باغ کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

