بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹ ورک)
ذرائع کے مطابق دشت کے رہائشی ایک بیمار مسافر کی کراچی جاتے ہوئے کے بعد غیر قانونی ڈیزل کی نقل و حمل اور مسافر گاڑیوں کے آپریشنل طریقہ کار پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ مسافر کوچ کی جانب سے راستے میں متعدد مقامات پر ڈیزل اتارنے کے لیے کی جانے والی طویل تاخیر مریض کی جان بچانے میں رکاوٹ بنی۔دشت بشولی کے رہائشی جام عبدالقیوم ولد عبدالرشید شدید علالت کے باعث علاج کی غرض سے بدھ کی صبح گوادر سے کراچی کے لیے "جاوید ڈبل ڈیکر کوچ” میں روانہ ہوئے تھے۔ اہل خانہ اور بعض مسافروں کے مطابق سفر کے دوران کوچ مختلف مقامات پر رکی رہی جہاں مبینہ طور پرایرانی ڈیزل کی منتقلی اور اتارنے کا عمل جاری رہا۔ذرائع کے مطابق کوچ نے بدوک، ہنگول اور دیگر مقامات پر کئی بار توقف کیا جبکہ کراچی کی حدود میں داخل ہونے کے بعد مواچھ گوٹھ اور بعد ازاں سپر ہائی وے پر بھی گاڑی کو ڈیزل اتارنے کے لیے روکا گیا۔جس تاخیر کی وجہ سے مریض جان کی بازی ہار گئی لواحقین نے مسافر کوچ عملہ کی لاپرواہی کے خلاف نوٹس لینے کی استدعا کیا

