نوشہرو فیروز( راجہ رجب علی سموں)
محراب پورزہریلی اشیاء یا کسی وائرس سے معصوم بچہ اورمہمان آئے 2 نوجوان جاں بحق
ہوگئے، محلہ میں سوگ کی فضا، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تفصیلی خبر موجب آج محراب پور کے سیال آباد روڈ پررٹیائرڈ معلم اختر بیگ ملک کے گھر کسی زہریلی اشیاء کے استعمال یا کسی پراسرار وائرس سے عرفان ملک، انکی اہلیہ، بچے، بہن بھائی اور گھر آئے مہمانوں کی طبیعت اچانک سے حالت خراب ہوگئی جس کی وجہ سے انہیں نجی و سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں فوری طبی امداد مہیا کی گئی، ذراءع کے مطابق پراسرار بیماری اختر بیگ ملک کا پوتا 2 سالہ منہان ملک، 24 سالہ بھانجا احتشام ملک ساکن پنوعاقل، 33 سالہ ارشاد ملک ولد اصغر ملک ساکن نواب شاہ جاں بحق ہوگئے متاثرہ افراد میں 49 سالہ مسمات صابرہ، 27 سالہ مسمات رابعہ، عرفان ملک،حنان ملک، مسمات صائمہ،عثمان ملک، اڈھائی سالہ بچی عنایہ، 2 سالہ بچی زوہا اور کمسن فرہا شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد بعد گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے، اختر بیگ ملک کے مطابق سوشل میڈیا پر لکھا جارہا ہے زہریلا ناشتہ کرنے سے اموات ہوئی ہیں جوکہ غلط ہے گذشتہ رات سے طبعیت خراب ہونے پر اہل خانہ اور مہانوں کو نجی کلینک پر چیک کرایا تھا آج صبح اچانک طبعیت خراب ہونے پر سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں سے گمس اسپتال گمبٹ منتقل کیا گیا ہے،ایم ایس تحصیل اسپتال محراب پور ڈاکٹر لطف اللہ میمن کے مطابق اسپتال لائے افراد میں مرض تشخیص نہیں ہوسکی ہے کوئی مضر صحت کوئی چیز جسم میں گئی ہے جس سے بچے سمیت تین اموات ہوئی ہیں نعش ورثاء حوالے کر دی ہیں جبکہ متاثرہ افراد 49 سالہ مسمات صابرہ، 27 سالہ مسمات رابعہ، 3 سالہ بچی عنایہ، 2 سالہ بچی زوہا اور کمسن فرہا کو گمس اسپتال گمبٹ منتقل کر دیا ہے، متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے مطابق ڈاکٹر کی رپورٹ آنے کے بعد جاں بحق افراد کی موت کا تعین ہوسکے گا کہ پراسرار جاں بحق افراد کی اموات کی وجوہات کیا تھیں ،مقامی میڈیکل آفیسر مرض کی تشخیص گرنے میں ناکام رہے، پولیس اور محکمہ صحت نے استعمال شدہ اشیاء تحویل میں لے لیں ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو محراب پور پہنچے اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور افسوس واقعے کی تفصیلات لیں ،واقعہ سے محلہ میں سوگ اور شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

